ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی اور روس نے شام کے شمالی حصے میں مشترکہ نگرانی شروع کر دی

ترکی اور روس نے شام کے شمالی حصے میں مشترکہ نگرانی شروع کر دی

Sat, 02 Nov 2019 16:59:36    S.O. News Service

انقرہ،02/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ترکی نے روس کے ساتھ مل کے شام کے شمالی حصے میں مشترکہ نگرانی اور گشت کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کُرد فورسز معاہدے کے مطابق ترک سرحد سے 30 کلومیٹر تک ’سیف زون‘ سے نکل گئی ہیں۔ ترکی اور روس کے درمیان یہ معاہدہ سوچی میں طے پایا تھا جس کے بعد ترکی کے قریب شامی سرحدی علاقے سے کُرد فورسز کو نکلنے کے لیے دیے گئے وقت میں توسیع کی گئی تھی۔ روس کا کہنا ہے کہ کرد فورسز کے انخلاء کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔


Share: